
کراچی (رنگ نو ڈیسک )مصر کےمعزول صدر اور اخوان المسلمون کےرہنماڈاکٹرمحمد مرسی کی دوران حراست شہادت پر آج
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر کراچی تا کشمور شہید صدرکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں جماعت اسلامی سمیت برادر تنظیمات کےکارکنان نےشرکت،جبکہ ڈکٹیٹرجنرل السیسی کیخلاف سخت نعرے بازی کی اوراپنےغم وغصےکااظہارکیا۔
جیکب آباد میں پریس کلب کے سامنے ضلعی امیر دیدار علی لاشاری، سکھر میں گھنٹہ گھرچوک پر ضلعی امیر علامہ حزب اللہ جکھرو، شکار پور میں لکھی در چوک پر مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر، کندھ کوٹ میں صوبائی نائب امیر نظام الدین میمن، لالہ عبدالفتاح پٹھان، بدین میں ضلعی امیر غلام رسول احمدانی، نواب شاہ میں ضلعی امیر راشد مکرم، نجف رضا، کھڈرو میں رفیق منصوری، حیدرآباد میں ضلعی امیر طاہر مجید، عبدالوحید قریشی، ٹنڈوالہیار میں دیدار علی بہرانی، راﺅ جاوید، ہالا میں فقیر محمد لاکھوکی قیادت جبکہ کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی قیادت میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،جس میں سابق مرکزی امیر سید منورحسن، کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن بھی شریک تھے۔
کراچی میں بھی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی،اس موقع پرجماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے سابق مصری صدر اور اخوان المسلمون کے اہم رہنماءڈاکٹر محمد مرسی کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری تاریخ کے پہلے منتخب صدر کی جیل میں شہادت امریکا ویورپ کی جمہوریت پسندی پر سوالیہ نشان ہے،
محمد مرسی ایک جرت مند انسان اور عالم اسلام کے عظیم رہنماءتھے ان کی تحریک اسلامی، مصری عوام اور عالم اسلام کیلئے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ڈاکٹرمحمد مرسی کو قید وبند کے دوران سخت اذیتوں سے دوچار رکھا گیا مگر اس کے باوجود وہ ثابت قدم اور بہادری کےساتھ جنرل سیسی کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف اور اپنے عوام کے ساتھ حق کی خاطر ڈٹے رہے، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔














