
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی احتجاج کرلے،بلیک میل نہیں ہوں گا اوراین آر او بھی نہیں ملےگا،
بجٹ ہر صورت منظور کرائیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ کہ اطلاع ہے شریف فیملی میں سے کسی نے عرب ملک کے سربراہ سے رابطہ کیا ہے۔ لیکن عرب ملک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔، طیب اردگان کا خدشہ تھا کہ حمایت کریں گے، لیکن انہوں نے بھی کوئی بات نہیں کی
اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، شیریں مزاری، فیصل واوڈا، فواد چوہدری ، علی امین گنڈا پور،علی محمد خان سمیت بڑی تعداد میں اراکین قومی وسینیٹ نے شرکت کی ۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے شیخ رشید،طارق بشیرچیمہ ، زبیدہ جلال ، سینیٹر عتیق شیخ سمیت دیگر اتحادی ارکان بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے کوئی پروا نہیں، این آر او کے لیے مجھ سے براہ راست ربطہ نہیں کیا گیا، سب کو معلوم ہے کہ میں کرپشن کیسز پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔
عمران خان نےکہا کہ واضح کرتا ہوں جتنے مرضی رابطے کرلیں، این آر او نہیں ہوگا، اب بیوروکریسی کا بھی احتساب ہو گا، جس جس نے خزانے کو نقصان پہنچایا اسے چھوڑا نہیں جائے گا
۔اجلاس میں بجٹ منظوری سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا گیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی پر بھی بات چیت بھی کی گئی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، حماد اظہر اور چئیرمین ایف آر بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور حکومتی معاشی ٹیم اجلاس میں بجٹ کےحوالے سے بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا
۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے اور اراکین پارلیمنٹ عوام کو معاشی بحران کے ذمہ داروں سے آگاہ کریں۔














