اے پی سی جوفیصلہ کرے کی وہی ہوگا،آصف زرداری

اسلام آباد (ویب دیسک ۔فوٹو:فائل ) سابق صدراورپی پی کےشریک چیئرمین  آصف علی زرداری نے کہاہے کہ اگر اے پی سی نے چئیرمین سینیٹ کو

ہٹانے کا فیصلہ کیا ہےتو بسم اللہ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ لگتا ہے آج سب میڈیا والے مولانا صاحب کی اے پی سی پر گئے ہیں۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ اج پاکستانی ٹیم کانیوزی لینڈ سے میچ ہے، ٹیم کے لیے کیا کہیں گے، آصف زرداری نےپاکستا ن کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیااورکہا کہ دعا کرتاہوں کہ پاکستان اچھا کھیلے اورجیتے۔

چئیرمین سینیٹ کو ہٹانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ اے پی سی جو فیصلہ کرے گی وہی ہوگا۔صحافی نے سوال کیا کہ اے پی سی سے خبر آئی ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ ہوگیا ہےتو آصف علی زرداری نے کہاکہ اگر فیصلہ ہوگیا ہے تو بسم اللہ ۔