
کراچی (رنگ نو تجارت )عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں25ڈالرکی نمایاں کمی، ڈالر مہنگا ہونےکےسبب مقامی صرافہ
مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید500روپے مہنگاہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح 81000روپے پر پہنچ گیا۔
آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں25ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سےفی اونس سونے کی قیمت1429ڈالرسے گھٹ کر1404ڈالرہوگئی۔
کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، کوئٹہ اورپشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں500روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں428روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا
قیمت میں اضافے سےفی تولہ سونےکی قیمت80500روپےسے بڑھ کر81000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت69016روپے سے بڑھ کر69444روپے کی نئی بندترین سطح پر پہنچ گئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی ۔














