وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئےذخیرہ اندوزی اور دیگر بدعنوانیوں کی روک

تھام کیلئے خصوصی مہم کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم  آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا فیلڈ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ قیمتیں کنٹرول کرنے اورموثر عمل درآمد کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

عمران خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے فیلڈ افسران کو ہول سیل مارکیٹوں کا دورہ کرنے اور نیلامی کے دوران قیمتوں کے مناسب تعین کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 وزیراعظم نے صوبائی حکام کو 7 دنوں میں احکامات پر عملدرآمد سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔