کراچی:سمندری ہوائیں چل پڑیں ،آج ہلکی بارش کاامکان

کراچی(رنگ نو ڈاٹ کام )کراچی میں سمندری ہوئیں چل پڑی ہیں،جس سےگرمی کی شدت میں کمی آگئی،آج جمعہ کو شہر میں ہلکی بارش کاامکان ہے۔

جمعرات کو بھی کراچی میں مطلع جزوی ابرآلودرہا جبکہ آج جمعہ کو ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرسردارسر فرازکےمطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونےکےبعد گرمی میں معمولی کمی ہوئی ہے اور کراچی کا موسم معمول پرآگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز تک کراچی میں درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔کراچی  میں سمندری ہوائیں 20 کلومیٹر گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے اور بادل ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش کاامکان ہے۔