نوازشریف سے جیل میں مریم اوراہل خانہ کی ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر ، صاحبزادی مریم نواز سمیت

خاندان کے افراد نے ملاقات کی۔

مریم نواز نےملاقات میں والد کو آل پارٹیز کانفرنس میں پیش کیے گئے پارٹی کے موقف اور اے پی سی کے مجموعی فیصلوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔

مریم نوازکی جیل آمد پر کارکنوں نےان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکر کے اور ان کے حق میں نعرے لگا کراستقبال کیا ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اپنائے گئے پارٹی موقف اور دیگر رہنمائوں کے خیالات اور اعلامیے سے آگاہ کیا اوران سے آئندہ کیلئے رہنمائی بھی حاصل کی۔

 ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی طبیعت بدستور خراب ہے اور ان کے گردوں، شوگر اور خون کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ رشتہ داروں ،پارٹی رہنمائوں اورکارکنوں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ۔