
لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ڈرپوک کا خطاب دیتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان کے پاس
اپوزیشن کی موجودگی میں خطاب کرنے کی ہمت نہیں۔
ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نےایک بارسوشل میڈیا پروزیراعظم عمران خان کو تنقیدکا نشانہ بنایا اوراپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کو ڈرپوک بھی کہہ دیا
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس اپوزیشن کی موجودگی میں خطاب کرنے کی ہمت نہیں، خطاب کیلئے وزیر اعظم اپوزیشن کی کرسیاں خالی ہونے کا انتظار کرتے رہے۔
مریم نواز نےعمران خان کیلئے ڈرپوک کا لفظ استعمال کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان جب اپوزیشن کے سامنے خطاب نہیں کرسکتے تو پھر کرتے ہی کیوں ہیں۔














