ادریس بخیتار نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی،نثارکھوڑو

کراچی(رنگ نوڈاٹ کام )کراچی پریس کلب کےتحت ہفتےکوسینئر صحافی ادریس بختیار کیلئےتعزیتی ریفرنس منعقدہ کیاگیا

 تعزیتی ریفرنس میں کراچی پریس کلب کےصدرامتیاز خان فاران ، سیکر یٹری ارمان صابر اور پیپلزپارٹی سندھ کےصدرنثاراحمد کھوڑو، ایم کیوایم تنظیم بحالی کمیٹی  کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار، مسلم لیگ فنکشنل کی رہنمانصرت سحرعباسی، ن لیگ کے دوست محمد فیضی، سینئر صحافی مظہر عباس، اظہرعباس،سینئرصحافی وسعت اللہ،حیدرآباد سےآئےسینئرسحافی مختارعاقل، علی حسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

ریفرنس میں سیاسی رہنماؤں اورصحافیوں کی بڑی تعدادموجودتھی،شرکانے سینئرصحافی ادریس بختیارکی صحافتی خدمات کوسراہااورانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

پیپلز پارٹی سندھ کےصدر نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ ایم آرڈی کی تحریک میں کراچی پریس کلب نے ہمارا بہت ساتھ دیا۔سینئر صحافی ادریس بخیتار نے ہمیشہ حق اور سچ کی آوازبلند کی ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ادریس بختیارکانام پروفیشنل صحافی کے نام کے طورپرجانا جائے گا،ادریس بختیارصحافت کے پروفیسرغفورتھے،خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔

 انہوں نے کہاکہ میڈیا میں جبری برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔مجھے بھی جبری بےدخل کیاگیاہے۔نصرت سحر عباسی نے کہاکہ ادریس بختیار کی صحافت میں بہت خدمات ہیں۔انہوں نےصحافیوں کومتحد رکھا تھا۔

سینئر صحافی مظہر عباس نے کہاکہ ادریس بخیتار صحافت کا اعتماد تھے اور انہوں نے کبھی مشکل میں ساتھ نہیں چھوڑا تھا۔دیگر مقررین نے بھی ان کی صحافتی خدمات کو سراہا۔