نواز شریف کیلئے آخری حد تک جاؤں گی،مریم نواز

لاہور (ویب  ڈیسک )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کیلئے آخری حد تک جاؤں گی، اندھےکوبھی نظرآرہا ہےجعلی اعظم اوراس 

کی جعلی حکومت خوفزدہ ہے۔

ٹویٹر پراپنےبیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت گھبراہٹ میں انتقامی کارروائیوں میں تیزی لانے کی بیوقوفانہ مگر ناکام کوشش کر رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ نے نہ گھبرانا ہے اورنہ ڈرنا ہے،یہ حرکتیں ان کے اپنے زوال کا باعث ہوں گی۔شیرو ڈٹ کر مقابلہ کرنا،میں وعدہ کر چکی کہ نواز شریف  کیلئے آخری حد تک جاؤں گی۔