
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے مڈٹرم انتخابات کے
مطالبہ پر کہا ہے کہ اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر تڑپتی ہے۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈ ٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں؟
انہوں نے کہاکہ یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے؟اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیرتڑپتی ہے۔
اب انہیں چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہوگی۔




















