راناثنا کی گرفتاری:شہبازشریف اوربلاول بھٹو کی مذمت

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کےصدراور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کسی مقدمہ اور الزام کے بغیر رانا ثنا اﷲ کی گرفتاری کو

لاقانونیت اور سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیا۔

شہبازشریف نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کی ایک اور گھناؤنی مثال آج قائم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی نیب، کبھی نیب ٹواور کبھی اے این ایف کو سیاسی مخالفین کو گرفتار کرنے اور دباؤ میں لانے کے لیے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔ش

ہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ رانا ثنا اﷲ کو فوری طور پر مجازعدالت میں پیش کیا جائے اور بتایا جائے کہ ان پر کیا الزام ہے ؟ رانا ثنا اﷲ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کر سامنے آگیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی رانا ثنا اﷲ کی گرفتاری کے خلاف ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اے این ایف کا مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اﷲ کو گرفتار کرنا سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اﷲ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سخت ترین ناقد رہے ہیں تاہم وہ موجودہ حکومت کے سخت ترین ناقدین میں مؤثر ترین آواز ہیں۔ گرفتاریاں حکومتوں کی کمزوریاں اور مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں۔