
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے
کہ عمران خان حقیقی لیڈر کی حیثیت سے آئندہ نسلوں کی بقائی، ملکی استحکام، ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔
پرسٹن یونیورسٹی میں سر سلطان محمد شاہ خان آغا سوم کی 62 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کر تی ہوئے ان کاکہنا تھا کہ حقیقی لیڈروں کو ووٹ بینک کی نہیں بلکہ عوام اور ملک کی فکر ہوتی ہے، سیاستدان ہمیشہ آئندہ الیکشن اور اپنے حلقے کے بارے میں سوچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار ترقی کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنے تمام اہداف حاصل کر لیں گے، سر سلطان محمد شاہ خان آغا سوئم کی خدمات قابل قدر ہیں، اپنے قومی ورثے کا تحفظ اور اس کی معلومات نئی نسل تک پہنچانا ضروری ہے۔














