نوازشریف وفاق کی علامت ہیں،مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وفاق کی علامت نوازشریف نے

کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا۔

ٹویٹر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کو ساتھ لےکر چلنے والے نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے اب چیئرمین سینیٹ کیلئے پھربلوچستان کے حق میں رائے دی، تمام صوبوں کو لایا ہے وہ قریب، ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نوازشریف ہے۔