
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )تاجردو حصوں میں بٹ گئے ،کہیں ہڑتال کہیں مارکیٹں کھلی ہیں،ٹیکسز اورشناختی کارڈ کی شرط
کیخلاف آج تاجر ہڑتال کررہے ہیں ،مطالبہ کیا جارہا ہے کہ حکومت ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ کرے ۔آل تاجر اتحاد پاکستان نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں کہیں مکمل کہیں جزوی ہڑتا ل ہے ،تاجر وں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکسز کا نفاذ کر کے تاجروں کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسز ختم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔حالانکہ تاجر رہنماو¿ں نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی اس سلسلے میں ملاقات کی لیکن انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیکسز سے براہ راست عوام متاثر ہوں گے اورمہنگا ئی کا طوفان آئے گا ۔ہڑتا ل کا مقصدحکومت کو ٹیکسز کے خاتمے کیلئے مجبور کرنا ہے۔




































