
لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے نیب کی زیرحراست حمزہ شہباز سےنیب
ہیڈ کوارٹر لاہور میں ملاقات کی ۔
کیپٹن (ر)محمد صفدر بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے۔مریم نواز نےحمزہ شہباز شریف سےان کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
آدھا گھنٹہ ہونےوالی ملاقات میں مختلف امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نےحمزہ شہباز کے ہمراہ رات کا کھانا کھایا ۔
ملاقات کے بعد ٹوئٹرپر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز سے نیب کے سیل میں ملاقات ہوئی ہے، حمزہ شہباز ٹھیک اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حمزہ شہباز کو دیکھ کر ان کی 6 ماہ کی بیٹی کے چہرے کے تاثرات قابل دید تھے۔














