بجٹ میں غریب پر مہنگا ئی کا پہاڑ گرایاگیا،بلاول بھٹو زرداری

 گھوٹکی(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےکہ کسی بھی سلیکٹڈ کوعوام کےحقوق

پرڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔

گھوٹکی میں ریلی سےخطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت سلیکٹڈ بجٹ لائی ہے،جوغریب عوام کے لیے مہنگائی کا سونامی ثابت ہوا اور عوام کا جینا حرام کر دیا۔

بلاول بھٹو نےکہاکہ وفاقی بجٹ میں امیروں کو تو ریلیف دیا گیالیکن غریبوں پرمہنگائی کا پہاڑ گرادیا۔ اس بجٹ میں صرف ارب پتی لوگوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں عوام دشمن بجٹ اور کٹھ پتلی حکومت کے خلاف نکلا ہوں جبکہ پارلیمنٹ میں بھی اس کٹھ پتلی کا جھوٹ بے نقاب کرتا ہوں اور ہم کسی بھی کٹھ پتلی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے کیونکہ کٹھ پتلی وزیر اعظم امپائر کی انگلی پر ناچتا ہے۔

بلاول بھٹو نےکہا کہ سندھ میں بھی کٹھ پتلی وڈیرے ہیں جو اسلام آباد میں وزارتوں کے لیے سرجھکاتے ہیں اور ہم ایسے کٹھ پتلی لوگوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

اسلام آباد کےکٹھ پتلی سے لےکر گھوٹکی کے کٹھ پتلی تک سب گھبرا رہے ہیں،ڈرے ہوئے ہیں لیکن ہم کسی کو بھی بھاگنے نہیں دیں گے،

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خان گڑھ میں ایک سلیکٹڈ وڈیرے نے اپنے سردار کے خلاف انتخابات میں حصہ لیا ہے جس نے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا اور لوگوں کو کہتا تھا کہ مجھے کسی بھی طرح سلیکٹڈ کراؤ لیکن اس کے باوجود ہمارا امیدوار محمد بخش مہر بھاگا نہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو مجھ سے وفادار ہو گا وہ عوام سے بھی وفا دار ہو گا اور اسی لیے ضمنی انتخابات میں  محمد بخش مہر کو وفاداری کی بنیاد پر ٹکٹ دیا۔