
لاہور(ویب ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع
کرانے کے لئے 2اگست تک توسیع کی گئی ہے۔
سرکاری ریڈیو کے مطابق انہوں نے لوگوں پرزور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور مشکلات سے بچنے کیلئے اپنے ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈی نینس کے مطابق ان افراد کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازمی ہے جو پانچ سو مربع گز سے زائد رقبے پر محیط مکان یا ہزارسی سی سے زیادہ کی گاڑی کے مالک ہیں۔
شبرزیدی نےکہا کہ انکم ٹیکس آرڈ ی نینس2001 کی شق181AA کے مطابق گیس اور بجلی کے تجارتی اور صنعتی صارفین کیلئے ٹیکس دہندگان کی فعال فہرست کا حصہ بننا ناگزیر ہے۔














