
اسلام آباد(ویب دیسک )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے
کہ شہباز شریف کا خاندان اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کرلے۔
اہنےٹویٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کا 8کروڑ روپے کا سرکاری چیک براہ راست شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ذاتی اکائونٹ میں جمع ہوا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟، ارتھ کویک ری کنسٹرکسن اینڈ ری ہیبی لٹیشن اتھارٹی(ایرا)کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر یہی ہے کہ شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کر لے، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، ایرا کے افسر اکرام نوید نے نیب سے پلی بارگین کرتے ہوئے اپنے بیان حلفی کی صورت میں اس جرم کا اعتراف کیا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، لیکن جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے، نوکری کی زنجیر میں جکڑے ن لیگی ترجمان کب تک چوری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے ۔














