ملک بھر میں 50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کاافتتاح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں 50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد میں رجسٹریشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گھر بنانے میں آسانی کیلئےایک قانون لا رہے ہیں جبکہ آسان شرائط پر قرضوں کے لیے بھی قانون جاری کریں گے کیونکہ غریب طبقے کے پاس گھر بنانے کے لیے وسائل موجود نہیں ہیں،
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ شعبے میں بہتری سے40صنعتیں قائم ہوں گی،کوشش ہے چھوٹی چھوٹی تعمیراتی کمپنیاں بنائی جائیں، وسائل  اور طلب  کے مطابق مکانات بنائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد لوگ ایسے ہی جن کے پاس اپنے مکان بنانے کے لیے وسائل موجود نہیں ہیں اس کیلئےآن لائن رجسٹریشن سے ڈیٹا اکھٹا کر رہے ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس جگہ گھروں کی زیادہ ضرورت ہے،
انہوں نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں تعمیرات کا شعبہ جلد ترقی کرے اور اس میں زیادہ سے زیادہ لوگ آئیں کیونکہ پاکستان میں ہاؤسنگ کا شعبہ بہت پیچھے رہ گیا ہے تاہم بہت سے لوگ اس سیکٹر میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں،یہ منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔
وزیراعظم عمران خان کہا کہ یورپ میں80سے90فیصد بینک قرض سے مکان بنائے جاتے ہیں، پاکستان میں0.2فیصد بینکوں سے قرض لیکر مکان بناتے ہیں، اس سے نہ صرف ملک میں بے گھر افراد کی رہائش کا مسئلہ حل ہو گا بلکہ اس سے لاکھوں بے روز گار افراد کو نوکریاں میسر آئیں گی۔