مسلم لیگ ن اﷲ کی پکڑ میں ہے ،شیخ رشید احمد

راولپنڈی(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اﷲ کی پکڑ میں ہے، مریم نوازنے

پہلے بھی اپنے خاندان کو مروا یا ،اب ویڈیو ،ویڈیو کھیل کر مزیدمروائے گی

گزشتہ روز نالہ لئی کے دورے کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہم نے نئی ٹرین چلائی اس پر فخر ہے اس وقت 28 انجن کھڑے ہیں نئے انجنوں میں سے کسی کا پردہ نہیں اٹھانا چاہتا نالہ لئی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مون سون کے دوران ضلعی انتظامیہ اورفوج سمیت تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں

انہوں نے کہا کہ کسی وقت اس نالہ لئی میں بہت سارے نالے شامل تھے آج سارا بوجھ اس پر ہے تاہم سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اس کا مستق حل کیا جائے گالئی ایکسپریس وے کاپی سی ون تیار ہو گیا ہے اور فنڈزکی فراہمی کے لئے وزیر اعظم کو کہا ہوا ہے،جبکہ اس منصوبے پر کام کے لئے مختلف کمپنیوں سے بات جاری ہے

شیخ رشید نے کہا کہ پہلے یہ منصوبہ آئی جے پی روڈتک تھا پہلے اب23 کلومیٹر تک بڑھا دیا گیاہے پنجاب اور مرکز کی حکومت اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کوشش ہے ممکنہ سیلابی صورتحال سے2 گھنٹے پہلے الارم کی سہولت مل جائے نالہ لئی اگر زحمت ہے تو رحمت بھی بنے گاجبکہ تجاوزات کے حوالے سے چیف افسر کارپوریشن سے بات کی ہے تاہم نالہ لئی کے اطراف تجاوزات اور قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لئی ایکسپریس وے پر کام کے آغاز کے ساتھ خود بخود آپریشن ہو جائے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کی پوری کوشش ہے اسکی اور حمزہ کی بچت ہو جائے لیکن وزیراعظم نے دو ٹوک جواب دے دیا ہے، میرے ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں اس لئے استعفے کا جواز نہیں بنتا ۔