بھارتی جاسوس کےمقدمہ کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی

دی ہیگ(ویب ڈیسک )بھارتی جاسوس ،دہشتگرد نیٹ ورک کے سرغنہ کلبھوشن یادیو کاعالمی عدالت انصاف میں

مقدمہ، فیصلے کی گھڑی آگئی۔عالمی عدالت انصاف آج کلبھوشن کیس کا فیصلہ سنائے گی۔

ماہرقانون بیرسٹر علی ظفر نےنجی ٹی وی سے سے گفتگو میں کہا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن تک قونصلر رسائی مانگی ہے۔فیصلہ پاکستا ن کے حق میں آنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کوئی بھی آئے کلبھوشن کی سزا پر اثر نہیں ہوگا۔زیادہ سے زیادہ عالمی عدالت قونصلر رسائی کا کہہ سکتی ہے ۔