مریم کا ملک گیراحتجاجی ریلیوں کااعلان

لاہور (ویب ڈیسک  )مریم نواز نےملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کااعلان کردیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہےکہ انشااللہ پورے پاکستان میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت کروں گی۔احتجاج میں نوازشریف کیلئے انصاف،قانون کی بالادستی،اظہارکی آزادی کا مطالبہ ہوگا۔

ان کا کہناتھا کہ عوامی نمائندوں کو سزا دینے کیلئے نظام میں گڑبڑ ختم کرنے کیلئے آواز اٹھائیں گے۔نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ سلیکٹڈ کومسلط کرنے اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف بھی احتجاج ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہروہ پاکستانی جو آزادجمہوری اور انصاف پسند پاکستان چاہتا ہے اسے شمولیت اختیار کرنی چاہئے ۔