
کراچی ( ویب ڈیسک ) رواں سال کا دوسرا چاند گرہین منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوا جسے پاکستان سمیت دنیا
کے بیشترممالک میں دیکھا گیا۔ چاند گرہن کا دورانیہ 5گھنٹے 34منٹ پر محیط تھا۔
محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پراسسنگ سینٹر کے مطابق چاند گرہن کا آغازمنگل کی رات 11 بج کر 44 منٹ پر ہو ا،رات ایک بج کر 2 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن لگا اور رات 2 بج کر 32 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوا جسے پاکستان سمیت یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، ساؤتھ ونارتھ امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں دیکھا گیا،
چاند گرہن کا اختتام آج صبح 5 بجکر18 منٹ پر ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن بحرالکاہل، بحرہند، بحر اوقیانوس اور بحر منجمد میں بھی واضح ہوا۔سال 2019 کا پہلا چاند گرہن 21 جنوری کو ہوا تھا جو پاکستان میں نہیں نظر نہیں آیا جبکہ 2 اور 3 جولائی کے درمیان دنیا بھرمیں سال کا دوسرا سورج گرہن دیکھا گیا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ رواں سال کے اختتامی ماہ 26 دسمبر کو سال کا آخری سورج گرہن ہوگا جو پاکستان میں بھی دکھائی دے گا۔ 26دسمبر کو سورج گرہن ہو گاجسے پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔














