شہبازشریف کی جائیدادیں منجمد کرنےکی ہدایت

لاہور(ویب  ڈیسک )نیب نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کےخاندان کی جائیدادیں اور 2 بڑی گاڑیاں منجمد کرنے

کا حکم دے دیا۔ نیب لاہور نے مختلف اداروں کو خط لکھ کر ہدایات دے دی ہیں۔

نیب کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہباز شریف کی 2 رہائش گاہیں 87 ایچ اور 96 ایچ ہیں اور یہ دونوں رہائش گاہیں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام ہیں۔

نیب خط کے مطابق ڈونگا گلی میں 9 کنال کا مکان بھی ان کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز کے نام ہے۔نیب خط میں بتایا گیا ہے کہ ہری پور میں شہبازشریف کا ایک پلاٹ، کاٹیج اور وِلا ان کی دوسری بیوی تہمینہ درانی کے نام ہے جب کہ ڈیفنس لاہور کے فیز 5 میں شہباز شریف کے 2 مکان بھی تہمینہ درانی کے نام ہیں۔

نیب خط میں کہا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 9 پلاٹ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے نام ہیں۔ شہباز شریف کے نام 2 بڑی گاڑیاں بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے خط کے مطابق یہ جائیدادیں اور کاریں نہ فروخت کی جاسکیں گی اورنہ ہی انہیں کسی اور کے نام پر ٹرانسفر کیا جاسکے گا۔