کلبھوشن کیس :بھارت کوعالمی عدالت انصاف میں شکست

دی ہیگ(ویب ڈیسک )کلبھوشن  کیس میں پاکستان کی جیت، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔عالمی عدالت انصاف نے

پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردی۔

بھارت عالمی عدالت میں کلبھوشن کا کیس ہار گیا۔عالمی عدالت انصاف کے صدر جج عبدالقوی احمد یوسف نے  دی ہیگ کے پیس پیلس میں کلبھوشن کیس کا فیصلہ سنایا۔ کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا۔

عالمی عدالت انصاف کے صدر جج عبدالقوی احمد یوسف  نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت ویانا کنونشن کے فریق ہیں۔کلبھوشن یادیو بھارتی شہری ہیں ۔پاکستان کا موقف ہے کہ کلبھوشن  دہشتگرد ہے اس کو قونصلر رسائی نہیں دی جا سکتی۔

پاکستان کا موقف ہے کلبھوشن کیس میں ویاناکنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا۔بھارت نےکمانڈرکلبھوشن کیلیےقونصلررسائی مانگی ہے۔

عالمی عدالت کے سربراہ عبدالقوی احمد یوسف نے کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ پاکستان کے مطالبے کے باوجود بھارت نے کلبھوشن یادیو کا اصل پاسپورٹ پیش نہیں کیا۔ یہ طے شدہ ہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا شہری ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت نے کلبھوشن کو بھارتی شہری تسلیم کیا ہے۔

جج نے کہا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گااس کی سزا ختم نہیں ہوگی۔بھارت نےکمانڈرکلبھوشن کیلیےقونصلررسائی مانگی ہے ،پاکستان نے ویانا کنونشن میں طے شدہ قونصلررسائی کے معاملات کا خیال نہیں رکھا۔

کمانڈر کلبھوشن  یادیو کوپاکستان  قونصلر رسائی دے ۔ویانا کنونشن جاسوسی کرنیوالےقیدیوں کوقونصلررسائی سےمحروم نہیں کرتا۔پاکستان کاآئی سی جےکےدائرہ اختیارپر اعتراض مسترد کیا جاتا ہے۔