نیب عمران نیازی کا آلہ کار

لاہور (ویب ڈیسک ) قائد حزب اختلا ف اورن لیگ کے صدر شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید

مذمت کرتے ہیں ہو ئے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ عمران نیازی کا آلہ کار بنا ہوا ہے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو عمران نیا زی چلا رہے ہیں ۔چاہے ساری اپو زیشن کو بند کردیں پھر بھی ہما رے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔