
اسلام آباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی
گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیراعظم گرفتار ہو گیا۔
مریم نواز نے مزید لکھا کہ جو عوام کے ووٹ سے آئے گا تو کیا یہی لاقانونیت، توہین اور ناانصافی اس کا مقدر بنے گی
انہوں نےنیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کا منتخب نمائندہ نیب جیسے بدنام ادارے کی ایک فوٹو کاپی کی مار ہے۔














