امتیازی احتساب قبول نہیں

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی

گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے عوام کے منتخب نمائندوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو زیرِ حراست رکھنے اور گرفتاریوں کے ذریعے اپنی بدترین ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے، لیکن قومی معیشت پر حکومتی حملوں کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج اب نہیں رکے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے خلاف غیرقانونی و غیرآئینی ہتھکنڈوں کے ذریعے امتیازی احتساب کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فی الفور رہا کیا جائے۔