
اسلام آباد(ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے میں ناکام
ہوگئی ۔مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے نیب ایک دن میں چار جگہوں پر چھاپے مار ے ۔
ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل پر الزام ہے کہ انہوں نے چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی کی حیثیت سے غیرقانونی ٹھیکے دیے اور نیب کے سربراہ جاوید اقبال نے سابق وزیر خزانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
نیب کو مفتاح اسماعیل کی اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع ملی جس پر تین مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔کراچی میں موجودگی کی اطلاع ملنے پر نیب کی ٹیم نے مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپا مارا لیکن وہاں سے بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔














