
کوئٹہ(رنگ نو ڈاٹ کام) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منگل کو بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 16 زخمی
ہوگئے۔
دھماکا مشرقی بائی پاس پرجتک اسٹاپ کے قریب ہوا۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔ دہشت گردوں نے موٹرسائیکل کو ایک میڈیکل اسٹور کے سامنے کھڑا کیا تھا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال کوئٹہ میں منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔دو زخمیوں نے اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑدیا ۔














