
گھوٹکی(نمائندہ رنگ نو)این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی انتخاب پی پی کےامیدوارمحمدبخش مہرنےجیت لیاہے۔گزشتہ
روز مجموعی طور پر پولنگ پرامن ماحول میں ہوئی۔ پولنگ سٹیشن کے اندرباہر پاک فوج،رینجرز اور پولیس کے اہلکار تعینات رہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی امیدوارمحمد بخش خان مہر 89ہزار180ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے جبکہ آزاد امیدوار احمد علی خان مہر72ہزار499ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پولنگ کے دوران سب انسپکٹر عبدالخالق شاہ کو آزاد امیدوار احمد علی خان مہر کو رحمووالی پولنگ سٹیشن کادورہ کرانے اورووٹروں پراثر اندازہونے کے الزام میں گرفتار اور شام کے وقت رہاکردیا گیا۔














