کراچی میں بارشوں کے بعد صورتحال تشویشناک ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہاہے کہ کراچی میں بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی

تشویشناک ہے اور گڈگورننس کی کارکردگی سامنے آئی ہے۔کابینہ نے کرمنل شکایات نمٹانے اور ماڈل کورٹس کے قیام پر چیف جسٹس کے کردارکوسراہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان  نے جیلوں اور قیدیوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے،کمیٹی جیل اصلاحات کیلئے سفارشات تیار کرے گی ۔ 
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم شکایات سیل کے ذریعے اب تک ساڑھے 7 لاکھ شکایات کا ازالہ ہوچکا ہے جن شکایات کا اب تک ازالہ نہیں ہوسکا ،ان میں سے زیادہ تر شکایات کا تعلق سندھ سے ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے معذور افراد کی بھلائی کیلئے خصوصی ہدایت کی ہے ۔ کابینہ نے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے پر اطمینان کااظہار کیاہے ۔  وزیر اعظم نے  چیئر مین ایف بی آر کی کاوشوں کوسراہاہے اور ہیلتھ کارڈ عام آدمی تک پہنچانے کی تاکیدکی ہے ۔
فردوس عاشق اعوان نے  کہاکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت کا بینہ کے اجلاس میں اہم امور زیر بحث آئے اور مختلف اہم امور کی منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور گڈگورننس کی کارکردگی سامنے آئی ہے ، دادو میں سیپکو کے افسر کو مارا گیا جس کانوٹس لیا گیا ہے۔