
کراچی (ویب ڈیسک )کراچی میں مسلسل دوسرےروزبارش نے نظام زندگی کوبری طرح متاثرکیا ہےجبکہ کرنٹ
سےمزید8افرادجاں بحق ،5زخمی ہوگئے۔کاروباری مراکز بھی ویران رہے۔
مون سون بارش کےباعث سپرہائی وےمویشی منڈی کانظام بھی درہم برہم ہوگیا اور نشیبی مقامات پر پانی بھرنے سے بیوپاریوں کو قربانی کےجانور محفوظ مقام پر منتقل کرنے پڑے۔ تھڈو ڈیم بھرجانے سے پانی کا ریلہ سہراب گوٹھ میں قائم سبزی منڈی تک جاپہنچاجس سے بیوپاریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو اہے۔
کراچی میں بارش کے دوسرے روز کرنٹ لگنے اور چھت گرنے سے 8افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے ۔لیاری کی جونا مسجد میں کرنٹ لگنے سے 36سالہ آدم ولد عثمان جاں بحق ہوگیا۔
کھارادر مچھی میانی روڈ پر کرنٹ لگنے سے 30سالہ جبار جاں بحق ہوگیا۔نارتھ کراچی سیکٹر 5سی تھری میں کرنٹ لگنے سے عاصمہ جاں بحق ہوگئی۔گلشن اقبال 13ڈی ٹو میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ کامران دم توڑ گیا۔یوسف گوٹھ گلی نمبر 3میں کرنٹ لگنے سے عابد علی جاں بحق ہوگیا۔نارتھ ناظم آباد بلاک میں کرنٹ لگنے سے احمد اور ابیر جاں بحق ہوگئے ۔سپر ہائی وے پر چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے














