پٹرولیم مصنوعات8روپے 90پیسےمہنگی ہونےکاامکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات 8روپے 90پیسے تک مہنگی کیے جانےکاامکان ہے۔اوگرانے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کافیصلہ آج بدھ کو وزارت خزانہ کرےگی۔ 
رپورٹ کےمطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری پٹرولیم ڈویژن کوارسال کردی ہےجس کے مطابق لائٹ ڈیزل 8روپے90پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 5روپے65پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں5روپے65پیسے اضافے،مٹی کا تیل5روپے38پیسے مہنگاکرنے کی سفارش کی گئی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا فیصلہ وزارت خزانہ آج بدھ کوکرےگی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگسٹ سے ہوگا۔