
کراچی (ویب ڈیسک )سیلابی ریلہ احسن آباد گرڈ سٹیشن میں داخل ہوگیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پاک فوج کے جوانوں کی مدد سے پانی روکنے کی کوشش کی۔
پانی کا بہائو نہ روکا تو گرڈ اسٹیشن بند کرنا پڑے گا۔کے ڈی اے گرڈ بند ہوا تو 40سے 50فیصد شہر متاثر ہوسکتا ہے ۔شہر کے دونوں بڑے صنعتی علاقے لانڈھی، کورنگی بھی بند ہوجائینگے ۔گرڈ سٹیشن بند ہونے سے بڑے بریک ڈائون کا خدشہ ہے ۔شہری انتظامیہ اور دیگر اداروں سے مدد طلب کرلی ہے ۔














