
راولپنڈی:پاک فوج کاچھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہو گیا،جس سے پاک فوج کے 2پائلٹس سمیت عملے کے 5ارکان جبکہ 12شہری
شہید اور12زخمی ہوگئے۔واقعہ تھانہ روات کی حدود میں پیش آیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں پاک آرمی کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوااورحادثہ موہڑہ کالوکے قریب پیش آیا۔شہید ہونے والے پائلٹس میں لیفٹیننٹ کرنل ثاقب اورلیفٹیننٹ کرنل وسیم شامل ہیں ،جبکہ حادثے میں صوبیدارافضل،حوالدارابن امین اورحوالداررحمت بھی شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چھوٹا طیارہ معمول کی پرواز کے دوران نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی پر گرا،جس سے 4گھر متاثر ہوئے جس سے12شہری شہید اور12زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے فوری بعد ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کام کیے ،شہید ہونے والوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیواور ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا،حادثہ میں زخمی دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔میتوں کو سی ایم ایچ میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے جہاں ڈی این اے کے ذریعے میتوں کوشناخت کیا جائے گا۔ادھر ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ملبہ اٹھانے کاکام کیا جارہا ہے۔














