
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی و اتحادی سینیٹرز نے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق شبلی
فراز نے وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتماد اور مفاہمتی عمل پر بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نے شبلی فراز کو آزاد سینیٹرز سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اور اتحادی جماعتیں صادق سنجرانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ صادق سنجرانی ایوان کو احسن طریقے سے چلا رہے ہیں۔ اپوزیشن کے تحریک عدم اعتماد سے ایوان بالا کا وقار مجروع ہوگا۔وزیر اعظم نے موقف کا اظہار کیا کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔














