پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے 90 پیسے تک مہنگی کردی گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر مہنگی کردی ہیں۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری

اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 15پیسے فی لیٹر ،ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 65پیسے فی لیٹر ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 38پیسے فی لیٹراورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 90پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے۔

قیمتوں میں اضافے کےساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 117.83 روپے فی لیٹر ،ڈیزل کی قیمت 132.47 روپے فی لیٹر ،مٹی کے تیل کی قیمت 103.84 روپے ،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 90.52 روپے فی لیٹر ہو گئی ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سےہو گیا ۔