
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر اعتماد میں لیں
گے۔
وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہےکہ وزراتیں اور ڈویژنز پہلے سال کی پانچ بڑی کامیابیاں بتائیں، تمام وزراء 9 اگست تک اپنی وزارت کی پانچ کامیابیاں لکھ کر بھیجیں۔
وزیراعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے اور حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔














