بلاول بھٹوکا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ

 اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کو بے نقاب

کرنا اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

 ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیاکہ سلیکٹڈ حکومت کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ برقرار رہے گا جبکہ اگلے ہفتے دونوں رہنماؤں نے ملاقات کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں بلاول بھٹو ن کہا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کو بے نقاب کرنا اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کا غیرجمہوری رویہ دراصل اپوزیشن کی جیت ہے۔