
سری نگر(ویب ڈیسک )مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سرچڑھ کر بولنے گئے،بھارت سرکار نے محبوبہ مفتی اور سابق
وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ ، سجاد لون اور دیگر کئی کشمیری رہنمائوں کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون سروس اور انٹر نیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے،سروس 15 اگست تک کیلئے بند کی گئی ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نےغیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا،جبکہ یونیورسٹیز میں ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں .














