مویشی منڈیوں میں بارش کاپانی جمع ،بیوپاری پریشان

کراچی (رپورٹ : شازل احمد خان )کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سپرہائی وے اورشہر دیگر علاقوں میں پانی بھرنے کی وجہ سے جانوروں کی فروخت میں کمی دیکھی جارہی ہے ،جبکہ ملک بھر سے جانور فروخت کیلئے لانے والے بیوپاری صورت حال سے پریشان ہے۔
بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں پانی جمع ہونے سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے ،ایک طرف تو جانوروں کووہاں رکھنے میں مشکلات ہیں دوسری جانب گاہوں کی کم تعداد مارکیٹ کا رخ کررہی ہے ،لوگوں کا خیال ہے کی بارش میں انہیں کم قیمت جانورملتا ہے ،لیکن ایسا ممکن نہیں ہے ،جاوید نامی بیوپاری کا کہنا تھا کہ ہم منڈی خرچی کرکے منڈی میں جانورلاتے ہیں ،نقصان میں فروخت نہیں کرسکتے۔ایک اور بیوپاری نے کہا کہ اس سیزن میں زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے ہمار اکاروبار متاثر ہوا ہے۔شہری شہزاد اکا کہنا تھا کہ منڈی میں جانوروں کے منہ مانگے پیسے وصول کیے جارہے ہیں ۔کوئی رعایت نہیں کی جاتی،محمد یو سف میو نے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کو مشکل بنا دیا گیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت صورتحال کا نوٹس لے اورجانوروں کی قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی قائم جائے۔،تاکہ لوگ سنت ابراہمی ادائیگی باآسانی کرسکیں ۔