بھارت کشمیرمیں اقدامات سےپیچھےہٹے،ہیومن رائٹس واچ

سرینگر (ویب ڈیسک )ہیومن رائٹس  واچ جنوبی ایشیانےکہاہےکہ بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں اقدامات سےپیچھے ہٹنا چاہیے۔
ادارے کی ڈائریکٹر مینا کشی کنگولی نے کہا ہے کہ بھارتی اقدام سے مقبوضہ کشمیر کو دو علیحدہ حصوں میں تقسیم کیا گیا۔فیصلے سے کشمیر لاک ڈائون کی زندگی بسر کررہے ہیں۔
کشمیریوں کی حریت قیادت بھی زیر حراست ہے۔ کشمیر میں موبائل فون، انٹر نیٹ  سروسز اب تک بند ہیں۔عید پر بھی مسلمانوں کی عبادت گاہیں بند تھیں۔
فکر مند خاندان اپنے پیاروں سے رابطہ نہیں کرپا رہے ۔کشمیری مظاہرین پر بھارتی فوج نے پیلٹ گننز اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔