مقبوضہ کشمیرکے حالات کی وجہ سےعید نہیں منارہے،بلاول

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کشمیریوں کا سیاسی اور سفارتی سطح پر کیس لڑنا ہوگا مقبوضہ کشمیر کےعوام کیلئےعملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ مقبوضہ کشمیرکے حالات کی وجہ سےعید نہیں منارہے، کشمیریوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےبلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کہ عید کے موقع پرحکومت نےغیر آئینی اور ظالمانہ فیصلہ کیا، فریال تالپور کو اسپتال سے گھسیٹ کر جیل بھیج دیا گیا۔ قانون کے مطابق5 بجے کے بعد کسی کو جیل نہیں بھیجا جا سکتا آصف زرداری کوعید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، آصف زرداری کے خلاف ابھی تک ٹرائل شروع ہی نہیں کیا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعدالت جائیں گے، کہ کشمیریوں نے وزیراعظم عمران خان کو خطاب کی دعوت دی تھی، وہ 2  دن تک انتظار کرتے رہے لیکن وزیراعظم نہیں پہنچے۔
انہوں نےکہا کہ ہمیں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کےاقدامات کو بے نقاب کرنا ہے کیوں کہ مودی نے ہمارے کشمیرپر تاریخی حملہ کیا ہے۔
بلاول نے ایک صحافی کے سوال پر کہا کہ کراچی کی صورتحال خراب نہیں، پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ساتھ کراچی چلیں تو آپ کودکھاتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کو چھوڑیں اور میرے ساتھ  کراچی چلیں، بارش کے دوران میرے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اپنی عید اور سالگرہ چھوڑ کر سڑکوں پر تھے۔