وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سےرابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کا 4دن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےدوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان  35منٹ تک بات چیت ہوئی،امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کاوشیں تیزکرنےکاعندیہ دے دیا۔

وزیر خارجہ شاہمحمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔عمران خان نے صدر ٹرمپ کو 10بجے رات فون کیا۔