
لاہور(ویب ڈیسک )وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا خیر مقدم
کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری دنیاکے لیے پیغام ہے پاکستان میں جمہوری حکومت اورفوج ایک پیج پرہیں۔
لندن سے وطن واپسی پرجہازمیں سوار ہونے سےقبل ایک ویڈیوپیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جدوجہدآزادی کشمیر اورمودی کے جارحانہ اقدام کےخلاف یہ زبردست فیصلہ ہے جس پر عالمِ اسلام خوش ہے۔
شیخ رشیدنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کرکے پوری دنیا کو یہ پیغام دیاہےکہ جمہوری حکومت اورپاک فوج ایک پیج پرہیں،
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی اورمودی کے اس جارحانہ اقدام کیخلاف اس وقت قمرجاویدباجوہ کی ملازمت میں توسیع ایک زبردست فیصلہ ہے۔




































