
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کہا ہے کہ بیرونی خسارے میں کمی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔
حکومت کی توجہ بیرونی ادائیگیوں پر مرکوز ہے ۔برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کے ثمرات آرہے ہیں۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہمیں حکومتی اقدامات سے درآمدات میں کمی کا پھل مل رہا ہے۔جاری کھاتوں کا خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6ارب ڈالر کم ہوا۔جولائی میں کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 73فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔














