
اسلام آباد:حکومت نے کشمیر میڈیا سیل کے قیام کا اعلان کردیا ،وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ
کشمیریوں کی آواز ہرایک تک پہنچانے کیلئے کشمیر میڈیا سیل قائم کررہے ہیں ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ وادی میں مظالم ڈھا کر ظلم وجبر کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے،دنیا نے مسئلہ سے مجرمانی غفلت برتی تو یہ مجرمانہ عمل ہوگا ۔
، حریت قیادت کے ساتھ نا انصافیاں کی جا رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں حق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو قیدکیا جارہا ہے۔دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گلے سڑے نظام سے نجات کے لیے ایک سال ناکافی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے فرسودہ نظام کے خاتمے کا عزم کر رکھاہے۔














