میئرکراچی نےمصطفی کمال کوڈائریکٹرگاربیج بنادیا

کراچی(ویب ڈیسک)میئرکراچی وسیم اخترنے مصطفی کمال کا چیلنج قبول

کرلیاہے،میئرکراچی وسیم اختر نےمصطفیٰ کمال کو3مہینےکےلیےپروجیکٹ ڈائریکٹرگاربیج تعینات کر دیاہے۔

میئر کراچی کی جانب سے مصطفی کمال کو سرکاری عہدہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،وسیم اختر نے کہاکہ مصطفیٰ کمال کوپروجیکٹ ڈائریکٹرگاربیج لگانامیرےاختیارمیں ہے۔ مصطفیٰ کمال کوتمام مشینری دیتاہوں وہ 90دن میں شہرکاکچراصاف کرکےدکھائیں۔

وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے کہاہے کہ مصطفیٰ کمال کی تعیناتی میئرکراچی نہیں محکمہ بلدیات کااختیارہے،میئرکراچی کے نوٹیفکیشن کے بعد مصطفی کمال نے بھی تیاری شرو ع کردی اورایم کیوایم کے تمام ذمہ داران کو عہدے چھوڑنے کاکہہ دیا ہے۔

میئرکراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کو مالی مدد کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ خط میں درخواست کی گئی ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو ماتحت محکموں کو ادائیگی کے لئے 2ارب 55 کروڑ سے زائد رقم درکار ہے۔ 

میئر کراچی نے سیکریٹری بلدیات سندھ کو خط میں جلد از جلد مذکورہ رقم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مئیر کراچی کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ 3994ریٹائرڈملازمین کو پینشن اورپروویڈنٹ فنڈ دینے کے پیسے نہیں ہیں۔سال 2014سے ریٹائرڈ ملازمین کو مالی بحران کی وجہ سے ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہیں۔

وسیم اختر نے لکھا ہے کہ کے ایم سی کے 1744، ڈی ایم سی ساوتھ کے606 ،ڈی ایم سی ایسٹ کے 368 ، ڈی ایم سی ویسٹ کے 320 اور ڈی ایم سی سینٹرل کے 450 ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا کرنے ہیں۔

اسی طرح یہ بھی لکھا گیاہے کہ ڈی ایم سی ملیرکے 99 ، ڈی ایم سی کورنگی کے 275اورڈسٹرکٹ کونسل کے 26ملازمین کو بقایاجات ادا کرنے ہیں۔مئیر کراچی کی طرف سے لکھے گئے خط کے مطابق کے ڈی اے کے 32 ،کے ایم ڈی سی کے 11 ، ایس سی یوجی کے 62اورکراچی واٹربورڈ کا 01 ملازم بقایاجات سے محروم ہے۔

خط کی کاپی ویراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سیکرٹری خزانہ سندھ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی بھیجی گئی ہے ۔